29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی،مسجد پر راکٹ حملے کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ملیر ٹاؤن میں 2 نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائرکئے گئے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی ملیرٹاؤن ثاقب سلطان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک راکٹ غازی ٹاؤن کے علاقے میں خلالی پلاٹ پر گرا،جبکہ دوسرا ملیر کے علاقے میں گرا۔ ملیرسٹی کے علاقے میں فائرہونے والے راکٹ سے جامع مسجد مصطفیٰ اور اس میں قائم مدرسے کو جزوی نقصان پہنچا ،ایس ایس پی ثاقب سلطان کے مطابق دونوں راکٹ ملیرٹاؤن کے درمحمد گوٹھ سے فائرکیے گئے،،اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھیج دی گئیں ہیں۔دوسری جانب ملیر کے علاقے میں قائم جامع مسجد مصطفی میں راکٹ گرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کیااور مظاہرین نے مسجد کے باہر سڑک پر ٹائرجلائے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔