29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
جنگ نیوز -
کراچی…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ گھنٹوں میں موسم کی صورتحال میں کسی خاص تبدیلی کا امکان نہیں جبکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت میر پور خاص میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔