تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان کے ساتھ وابستگی مضبوط رہے گی، امریکی سفیر کا پیغام

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سیفر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکی وابستگی پہلے کی طرح مضبوط رہے گی اور دونوں ملک اس کڑے وقت سے گزر جائیں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پرکیمرون منٹر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہیں پاکستان میں مشکلات پیش آئیں اور آج کل حالات بھی مشکل ہیں تاہم امریکا نے ایک پائیدار مستقبل کا عزم کررکھا ہے جس میں ایک دوسرے کی مدد کی جاسکے۔انہوں نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے دوست کی حیثیت سے یہاں موجود رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.