29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان،زلزے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد24ہزار سے بڑھ گئی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں 11 مارچ کو آئے زلزلے اور سونامی میں ہلاک اور گم شدہ افراد کی تعداد24 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔ادھرامریکانے جاپان سے برآمد شدہ خوراک میں تابکاری پائے جانے پرکئی اشیا پر پابندی لگادی۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں فوکوشیما پاورپلانٹ کے قریب سے اشیا کودوسرے علاقوں میں پہنچانے سے منع کردیا۔جب کہ جاپان سے دوسرے ممالک کوپہنچائی جانے والی اشیا میں تابکاری پائے جانے کے بعدپرکئی اشیا پر پابندی لگادی۔ٹوکیوالیکٹرک پاورکمپنی نے فوکوشیمانیوکلیرری ایکٹرکی نئی ویڈیو اور تصاویر جاری کردی ہیں،نیوکلئیر ایجنسی کاکہناہے کہ ری ایکٹر 1 میں درجہ حرارت 400 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے تاہم پریشان ہونے کی بات نہیں،،جسے ٹھنڈا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ادھر سمندری اور نلکے کے پانی میں تابکاری مواد پائے جانے کے بعدپابندی لگادی گئی تھی۔