تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مسجد کو راکٹ سے نقصان ، مذہبی رہنماوٴں کی مشتعل افراد کو تحمل کی تلقین

جنگ نیوز -
کراچی…آج صبح ملیر برف خانے کی مسجد کو راکٹ لگنے سے نقصان ہو پہنچنے پرعلاقے کے لوگ مشتعل ہوگئے اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک کو بلاک کردیا۔اس موقع پر سنی رہبر کونسل کے رہنماوٴں نے جامع مسجد مصطفےٰ ملیرپہنچ کر مشتعل لوگوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی اور بعد نماز مغرب اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کیا۔ صوبائی امیر جماعت اہلسنت مفتی محمد جان نعیمی، مرکزی رہنام جے یو پی قاضی احمد نورانی، مہتمم دارالالعلوم امجدیہ صاحبزادہ امجد نعمانی اور قاری سلیم اختر جائے حادثہ پہنچے اور بات چیت سے مشتعل افراد کے جذبات کو ٹھنڈا کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم پاکستان پر مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہ ہونے دیں۔ انہوں نے موقع پر موجود رینجرز اہلکاروں کو بھی معاملہ حکمت سے سلجھانے کی تلقین کی۔ ان رہنماوٴں نے عوام کو بتایا کہ آج بعد نماز مغرب جامع مسجد مصطفے ملیر میں اجتماع ہوگا جس سے مفتی منیب الرحمن سمیت دیگر رہنما خطاب کریں کے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.