تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل موہالی سے منتقل نہیں کیا جائیگا، آئی سی سی

جنگ نیوز -
موہالی … ورلڈ کپ کرکٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت سے باہر منتقل کرنے کی خبروں کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے یا نہ پہنچے دوسرا سیمی فائنل بھارت ہی میں ہوگا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کی وجہ سے شیڈول تبدیل نہیں کیا جائیگا۔ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل29 مارچ کو کولمبو اور دوسرا30 مارچ کو موہالی میں ہوگا، ورلڈ کپ میں اب تک سکیورٹی بہترین رہی ہے،آئی سی سی کو سکیورٹی انتظامات پر بھرپور اعتماد ہے۔آئی سی سی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی صورت میں پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزا دلوانے کی کوشش کریگی۔انہوں نے ایک بھارتی صحافی کی جانب سے آسٹریلیا اور زمبابوے کے میچ کو فکسڈ قرار دینے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ان سے معافی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.