تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا:اتحادی افواج کے حملے کے بعد سیکڑوں افرادکی تیونس ہجرت

جنگ نیوز -
طرابلس…لیبیا میں کثیرالجہتی مغربی ممالک کے حملے کے بعد سیکڑوں افراد ہجرت کرکے تیونس پہنچ گئے۔ادھر لیبیا کے دارلحکومت طرابلس میں صبح سویرے دو دھماکوں کے بعد اینٹی ائیرکرافٹ گن فائر سنے گئے۔لیبیا اورتیونس کی سرحد پرنقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیاہے،ان لوگوں کاکہناہے کہ فرانس لیبیا پر قبضہ کرنا چاہتاہے،ان کاکہناتھا نہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں نہ حکومت مخالف۔ ادھر طرابلس میں معمرقذافی کی فورسز کی جانب سے اینٹی ائیرکرافٹ گن فائرکیے گئے۔جیٹ طیاروں نے بھی آسمان پر پروازیں بھریں۔اس سے پہلے شہر دودھماکوں سے گونج اٹھاتھا۔امریکی مینڈیٹ کواپناتے ہوئے لیبیاکے شہریوں کوقذافی حکومت سے بچانے کے لیے 162 ٹام ہاک کروزمیزائل فائر کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.