تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کوارٹرفائنل: ویسٹ انڈین بیٹنگ مشکلات سے دوچار، 16پر3آؤٹ

جنگ نیوز -
میرپور…ورلڈ کپ کرکٹ 2011ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان بولرز نے ویسٹ انڈیز کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ صرف 16رنز کے مجموعی اسکور ویسٹ انڈیز کے تین چوٹی کے بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو پہلا نقصان تیسرے اوور میں اس وقت جب عمر گل ایک گیند پر تیز شاٹ مارنے کی کوشش میں جارح مزاج بلے باز کرس گیل ، پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 9گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 8رنز اسکور کئے۔ اگلے دو شکار محمد حفیظ کے حصے میں آئے ، انہوں نے اپنے تیسرے اور مجموعی طور پر چھٹے اوور کی پہلی گیند پر ڈیوون اسمتھ(7) اور چوتھی گیند پر ڈیرن براوو0) (کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے10اوور میں 18رنز بنائے ہیں، جبکہ سراوان اور چندرپال موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.