تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نواب شاہ:یوم پاکستان کی تقریبات شایان شان طور پر منائی گئیں

جنگ نیوز -
نوابشاہ…نوابشاہ میں یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریبات شایان شان طور پر منعقد کی گئیں جن میں اسکولوں کے بچوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ ڈی سی ہائی اسکول سے اسکول کے بچوں اور اساتذہ نے ریلی نکالی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ایچ۔ایم خوجہ آڈیٹوریم پر پہنچی جہاں اسکولوں کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے جنہیں حاضرین نے بھر پور انداز میں سراہا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے یوم پاکستان کے حوالے سے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب سے ڈی ای او تعلیم میر خان زرداری اور ضلعی ایڈمنسٹریٹر آفیسر اللہ بخش راجپر نے خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.