29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملیر کینٹ میں یوم پاکستان پر تقریب تقسیم اعزازات
جنگ نیوز -
کراچی…یوم پاکستان پر اعزازت دینے کیلئے ملیر کینٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام تھے۔ کور کمانڈر نے اعزازات حاصل کرنے والے جوانوں کی خدمات کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ملک کو ان پر فخر ہے۔ تقریب میں فوجی افسران اور ان کے گھر والوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام نے جوانوں کو میڈل پہنائے۔