29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کوئٹہ :فرنٹیر کورکے زیر اہتمام یوم پاکستان امن واک
جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ میں فرنٹےئر کور کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک امن واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کی۔ امن واک کا آغاز بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے قریب یونیٹی چوک سے ہوا واک میں مختلف قبائلی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی واک میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی، جنہوں نے امن کے قیام اور اس کی اہمیت کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، واک زرغون روڈ ، جی پی او چوک اور جعفر خان جمالی روڈ سے ہوتی ہوئی ایوب اسٹیڈیم پر اختتام پزیر ہوگئی۔۔