29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شہبازبھٹی کی خالی اقلیتی نشست پر تین ہفتے بعد بھی تقرر نہ ہوسکا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل سے قومی اسمبلی کی خالی اقلیتی نشست پر تین ہفتوں بعد بھی تقرر نہیں ہوسکا ہے اور الیکشن کمیشن کو اس عمل میں سینیٹ سیکریٹریٹ کے جواب کا انتظار ہے ۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ شہباز بھٹی کے بعد اقلیتی ارکان کیلئے پیپلز پارٹی کی ترجیحی فہرست میں کھٹومل جیون شامل تھے ، وہ اب سینیٹر بن چکے ہیں تاہم کھٹومل جیون کی رائے سے متعلق الیکشن کمیشن کو سینیٹ سیکریٹریٹ کے جواب کا انتظار ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر کھٹومل جیون کو اعتراض نہ ہوا تو اس کے بعد ترجیحی فہرست میں شامل مائیکل جاوید کو اقلیتی رکن قومی اسمبلی مقرر کردیا جائیگا۔