29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سعودی عرب میں اگلے ماہ دوسرے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان
جنگ نیوز -
ریاض …سعودی عرب کی حکومت نے آئندہ ماہ ملک کے دوسرے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔23 اپریل کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات دو سال کی تاخیر سے کرائے جارہے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جوتمام معاملات کا جائزہ لے گی۔سعودی عرب میں پہلی بار دو ہزار پانچ میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے گئے تھے۔