29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مزارقائدپر گورنر،وزیراعلیٰ سندھ اور سیاسی رہنماؤں کی حاضری
جنگ نیوز -
کراچی …یوم پاکستان کے موقع پر گورنر،وزیر اعلیٰ سندھ ،تینوں مسلح افواج کے نمائندوں سمیت دیگر شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اوربانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے قائداعظم کی تعلیمات پر عمل ناگزیر ہے ۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور جمہوری نظام دینا تھا۔موجودہ حکومت ملک میں مفاہمت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ، ڈپٹی ڈی جی رینجرزسندھ بریگیڈیئر ظفر اقبال اورقائم مقام ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید مسلم لیگ ن، مسلم لیگ فنکشنل،آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے کے علاوہ سیاسی، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے ارکان نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے وطن پاک سے تجدید کا عہد کیا۔