تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب حکومت کی مالی پوزیشن مستحکم ہے، ذوالفقار کھوسہ

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی مالی پوزیشن مستحکم ہے اور جنوری دو ہزار گیارہ سے مارچ تک سرپلس میں ہے۔لاہور سے جاری بیان میں ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جاریہ اخراجات میں دو ارب اسی کروڑ روپے کی بچت کی۔ پنجاب حکومت نے اپنے واجب الادا اسٹیٹ بینک کے51 ارب روپے کے قرضے میں سے18 ارب روپے واپس کردیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران19 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ سے27 فیصد زائد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.