تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بیگم نصرت بھٹو کی درازی عمر کے لئے پی پی لیبر ونگ کی دعائیہ تقریب

جنگ نیوز -
لندن… پیپلز پارٹی لیبر ونگ برطانیہ کے زیر اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی والدہ ،پارٹی کی رہبر چےئر پرسن اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی خوش دامن بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا اہتمام چےئرمین لیبر ونگ اور پی پی پی اُردُو ویب کے چیف آرگنائزر عمر میمن کی قیام گاہ پر کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی چےئرمین حفیظ الدین شیخ ، جنرل سیکرٹری اکرم شاہ داد ،رابطہ سیکرٹری خواجہ عبد الغنی، ریکارڈ سیکرٹری شاد غلام علی،آفتاب بلوچ، مہروزچانگ زین العابدین،غفار بنگلزئی،نور الدین پالاڑی،عالمگیر بٹ،چوہدری وسیم،منیر بھائی،کامران میمن،رفیق میمن، اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔دعائیہ تقریب کے بعد عمر میمن نے اپنے خطاب میں بیگم نصرت بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور بالخصوص پیپلز پارٹی کے کارکنان کو مادر عوام پر انتہائی فخر ہے۔جمہوریت کے لئے ان کی جدو جہد اور عظیم قربانی کی دنیا کی سیاسی تاریخ میں شاید ہی کوئی ایسی مثال ہو۔انہوں نے اس موقع پر بیگم نصرت بھٹو کی صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کی بے مثال قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے آپس میں اتحاد کا مظاہرہ کریں اور پارٹی کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں۔ڈپٹی چےئرمین حفیظ الدین شیخ نے اپنے خطاب میں بیگم نصرت بھٹوکو پُر زور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ رہنماوٴں نے صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی صحتیابی اور لمبی عمر کی بھی دعا کی ۔شرکاء نے یوم پاکستان اورصدرِ مملکت کے پارلیمنٹ سے چوتھی مرتبہ تاریخی خطاب پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.