29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور کے قریب400سیاحوں کو ہٹا لیا گیا
جنگ نیوز -
پیرس…پیرس میں ایفل ٹاور کے قریب بم کی اطلاع کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد حکام نے ایفل ٹاور کے قریب موجود400سیاحوں کو وہاں سے ہٹا دیاگیا۔فرانسیسی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایفل ٹاور کی بیس منٹ کے قریب سے مشتبہ پیکٹ ملنے پر سیاحوں کو ایفل ٹاور کے قریب سے ہٹا لیا گیا ہے ۔