تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

میڈیاپر پابندی لگانے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔الطاف حسین

جنگ نیوز -
لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے حکمرانوں سے کہاہے کہ میڈیاپر اعلانیہ یاغیراعلانیہ پابندی لگانے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ لاہورمیں ایم کیوایم کے دفترکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیاالیکٹرانک ہویاپرنٹ، اس نے عوام میں بیداری پیداکرنے کے سلسلے میں بڑی خدمت کی ہے لہٰذامیں حکمرانوں سے کہتاہوں کہ میڈیاپر اعلانیہ یاغیراعلانیہ پابندی لگانابندکردیں اورصحافیوں، اینکرپرسن، قلم کاروں اوردانشوروں کو دھمکیاں نہ دی جائیں۔انہوں نے میڈیاوالوں سے بھی نہایت ادب سے اپیل کی کہ وہ بغیرتصدیق کے کوئی خبرشائع نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اقتدارمیں آکرمیڈیاکے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کاازالہ کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.