29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈیلس فورٹ ورتھ کے تحت یوم پاکستان پر ٹیلنٹ شو کا اہتمام
جنگ نیوز -
ڈیلس…راجہ زاہد اخترخان زادہ/نمائندہ جنگ…پاکستان کونسل آف ڈیلس فورٹ ورتھ کی جانب سے یوم پاکستان کے سلسلہ میں بچوں کے درمیان ٹیلنٹ شوکا اہتمام کیا گیا جو فن ایشیا رچرڈ سن میں منعقد ہوا، جس میں پاکستانی بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد جمال،نمرا جمال،شان علی زینا جمال،اسد ہارون،نور آصفہ،ہارون،زرین،خان برادرز ،جواد اور اویس نے قومی اور ملی نغمے اور پاکستانی ترانے پیش کئے۔نظامت کے فرائض ریڈیو اینکر راحیلہ میرانی نے سر انجام دیئے۔تقریب میں پاکستان کمیونٹی ناش ویل کینیڈا کے صدرڈاکٹر ثروت اجمل نے خصوسی طور پر شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کونسل کے صدر اے کے خان نے کہا کہ کونسل کی جانب سے یہ پروگرام بچوں کے لئے مخصوص کیا گیا تاکہ امریکا میں رہنے والی ہماری نسل کو پاکستانی ثقافت اور زبان سے آگاہی حاصل ہو۔پروگرام میں اردو گھر ڈیلس کے بانی اور معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عامر سلیمان،مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے راہنما ؤں ،سعید فیاض حسن،آفتاب صدیقی شاعر یونس اعجاز،اویس نصیر،پاکستان ایسو سی ایشن ٹیکساس کے راہنما پر ویز شہزاد،پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ٹیکساس کے صدر راجہ زاہد اختر خانزادہ بھی شریک ہو ئے۔ٹیلنٹ پروگرام میں جج کے فرائض ڈاکٹر قمر الزماں،عمران خان گودوانی اور نیلم دیوے نے سر انجام دیئے۔ مقابلوں میں اول،دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات25مارچ کومنعقد ہونیوالے ایک اور پرو گرام کے موقع پر دئے جائیں گے،یہ انعامات پاکستان ایسو سی ایشن آف ٹیکساس میں فن ایشیا تھیٹر میں رات8بجے دیئے جائیں گے ۔تقسیم انعامات کی تقریب میں پاکستان فلم ٹی وی اسٹیج کے معروف اداکار،گلو کار،سعود،شکیل صدیقی،احمد جان باز،حمیرا ارشد،چاندی پوری شرکت کریں گے اور جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کریں گے ۔