29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور کے علاقہ حیات آباد سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقہ حیات آباد سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقتولین کے ورثا کی تلاش جاری کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق اطلاع پر حیات آباد فیز 6 سیکٹر ا یف8 سے دو نوجوانوں کی لاشیں سڑک کے کنارے گڑھے سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو پھانسی دیکر قتل کیا گیا ہے۔