29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اے ایف سی چیلنج کپ کوالیفائنگ راؤنڈ:بھارت نے پاکستان کو ہرادیا
جنگ نیوز -
کراچی…بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ایف سی چیلنج کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں پاکستان کو 3-1 سے شکست دیدی۔ پاکستانی ٹیم پہلے ہاف میں برتری حاصل کرلی تھی اور 67 منٹ تک اپنی برتری برقرار رکھی لیکن اس کے بعد بھارتی ٹیم کھیل پر چھا گئی اور اگلے 23منٹوں میں لگا تار تین گول کرکے فتح اپنے نام کی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری میچ چائنز تائپے کے خلاف جمعے کو کھیلے گی۔ پہلے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے ہاف میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن دوسرے ہاف میں ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنی کارکردگی برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور سابق چیمپئن بھارتی ٹیم کے کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کی کمزوری سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ بھارتی کھلاڑی جے جے للپکیھلا کی کارکردگی قابل ذکر تھی۔ پاکستانی ٹیم جسے ایونٹ کے پہلے میچ میں ترکمانستان کے ہاتھوں 3-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر ہوگئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم جس نے پہلے میچ چائنیز تائپے کو 3-0سے ہرایا تھا اگلے راؤنڈ میں پہنچے کی امید روشن کرلی ہے۔ملائشیا کے ایم بی جے پی اسٹیدیم میں چوتھے اے ایف سی چیلنج کپ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلنے جانے والے اہم میچ کے پہلے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے 25 ویں منٹ میں واپڈا سے تعلق رکھنے والے عارف محمودکے خوبصورت گول کی بدولت برتری حاصل کی۔