29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شام،حکومت مخالف مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ،15ہلاک
جنگ نیوز -
دمشق…شام کے شہردرہ میں جاری مظاہرے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی۔اس شہر میں5 روز سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ان مظاہروں پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔حالیہ واقعے میں ایک مسجد پر سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر15ہو گئی ہے۔