تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مقبوضہ بیت المقدس: بس اسٹینڈ پر بم دھماکا، ایک شخص ہلاک ،30افراد زخمی

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس: بس اسٹینڈ پر بم دھماکا، ایک شخص ہلاک ،30افراد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس …مقبوضہ بیت المقدس کے ایک بس اسٹینڈ پر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اورتیس افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق بم مقبوضہ بیت المقدس کے مرکز میں بس اڈے کے نزدیک ایک ٹیلی فون بوتھ کے ساتھ نصب تھا۔طاقتور دھماکے سے آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں۔اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوب سے اسرائیل پر راکٹ حملے بھی کیے گئے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے کہا کہ حملہ آور اسرائیلیوں کے عزم وحوصلے کو آزمانا چاہتے ہیں لیکن انھیں پتا چل جائے گا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے۔اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر میرن ریوبن نے کہا کہ اسرائیل پر بم حملوں کے خلاف محض مذمتی بیانات سے کام نہیں چلے گا، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کوسخت موقف اختیار کرناہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.