29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شام میں حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ،16 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
شام میں حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ،16 افراد ہلاک
دمشق…شام میں حکومت مخالف مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سولہ افراد ہلاک ہوگئے،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔شام کے صوبے دیرہ میں حکومت کے خلاف مظاہرے روکنے کے لیے مسجد پر فوج کے حملے میں مارے گئے افراد میں ڈاکٹر،پولیس اہلکاراورخاتون بھی شامل ہے۔ معززگھرانے سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹرزخمیوں کوطبی امدادینے گیاتھا۔انٹرنیٹ پرفراہم کی گئی اس وڈیومیں اوماری مسجدکے قریب موجودمظاہرین اہلکاروں سے فریادکررہے ہیں کہ ان پرگولیاں نہ چلائی جائیں۔آپریشن سے پہلے علاقے کی بجلی اورٹیلے فون سروس بھی کاٹ دی گئی تھی۔مسجد سے کئی مظاہرین کوگرفتاربھی کیا گیاہے۔اورہلاکتوں کی ذمے داری مسلح گینگ پرعائدکی گئی ہے۔ تاہم امام مسجد نے اس الزام کی تردید کی ہے۔صدربشارالاسدنے احتجاج کے مرکزدیرہ کے گورنرکوعہدے سے برطرف کردیاہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،انھوں نے کہا کہ ہلاکتوں کے ذمے دار افراد کو سزا دی جانی چاہیے۔