تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا کے بعد آسٹریلیا نے بھی جاپان سے غذائی اشیا کی درآمد روک دی

جنگ نیوز -
امریکا کے بعد آسٹریلیا نے بھی جاپان سے غذائی اشیا کی درآمد روک دی

کینبرا…امریکا کے بعد آسٹریلیا نے بھی جاپان سے غذائی اشیا کی درآمد روک دی ،آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ سونامی اور زلزلے سے متاثرہ فوکوشیمااٹیمی پلانٹ سے تابکاری کے اخراج میں کمی آئی ہے۔ آسٹریلیا کی حکومت نے جاپانی ایٹمی پلانٹ سے تابکاری کی اخراج کے بعد غذائی اجناس کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھرویانا میں اقوام متحدہ کے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سینئر عہدیدارجیمز لیونJames Lyon کا کہنا تھا کہ جاپان میں زلزلہ اور سونامی سے متاثرہ فوکوشیمااٹیمی پلانٹ کے متعلق جاپانی حکام کے فراہم کردہ مواد کے مطابق تابکاری اخراج میں کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جاپانی حکام کے مطابق فوکو شیما پلانٹ میں کچھ مثبت کام ہوا ہے تاہم مجموعی صورتحال ابھی بھی خراب ہے۔ان کا کہناتھاکہ تابکاری کے متعلق ماحولیاتی مانیٹرنگ میں توسیع کی گئی ہے،انھوں نے کہا کہ تابکاری مواد کے اخراج سے انسانی صحت کو خطرہ نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.