29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فرانس: پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری /نمائندہ جنگ…یوم پاکستان کے موقعہ پر سفارت خانہ پاکستان پیرس فرانس میں پرچم کشائی کی تقریب منقد ہوئی سفیر پاکستان شفقت سعید نے قومی پرچم بلند کرکے پرچم کشائی گی اس موقع پر سفیر پاکستان شفقت سعید نے صدر پاکستان آصف علی زرداری جبکہ ڈپٹی ہیڈ رفیع الزمان نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے پیغام پڑھ کر سنائے تقریب میں سفارت خانہ کے دیگر افسران کے علاوہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی سماجی معروف شخصیات نے بھی بھاری تعداد میں شرکت گی رات گئے سفارت خانہ پاکستان میں کھانے کا اہتما م کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ فرانسیسی اعلی افسران اور مقامی لوگوں کو مدعو کیا گیا۔