تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نوشہرہ میں پولیس مقابلہ،2شدت پسند ہلاک،خودکش جیکٹ برآمد

جنگ نیوز -
نوشہرہ … نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں پولیس مقابلے کے دوران دو شدت پسند ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور خودکش جیکٹ برآمد ہوا ہے۔اکوڑہ خٹک پولیس کے ایس ایچ او اجمیرشاہ نے جیونیوز سے گفت گو میں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ شدت پسند دہشتگردی کی کارروائی کے لئے نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ کے راستے مرادن میں داخل ہونے کی کوشش کرہے ہیں۔ جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کی گئی اور موٹر سائیکل سوارتین افراد کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں دو شدت پسند موقع پر ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ہلاک شدگان کے قبضے سے تین دستی بم، ایک پیٹرول بم ، بھاری مقدار میں بارودی مواد اور ایک خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.