تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تحصیل بھوانہ ،دکان کے تنازع پر تاجر اغوا ،لواحقین کا احتجاج

جنگ نیوز -
چنیوٹ…چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں با اثر وڈیرے نے دکان کے تنازعے پر ایک تاجر کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیاتاہم لوگوں کی مداخلت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد ورثا نے جھنگ چنیوٹ روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا،جس سے15مظاہرین زخمی ہوگئے۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ سےSHOتھانہ بھوانہ بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھنگ چنیوٹ روڈ3 گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا۔ پولیس نے5 نامزد اور8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.