تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں فائرنگ کے مزید واقعات،4افراد ہلاک،7زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں گزشتہ رات سے فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے،جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شہر میں حالیہ پرتشدد واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے،گذشتہ روز بھی فائرنگ کے واقعات میں دو سیاسی کارکنوں سمیت 8 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا،جبکہ آج رات سے ابتک فائرنگ کے واقعات میں مزید 4 افراد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے،جبکہ بچے سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق لی مارکیٹ کے قریب واقع کھجور بازار سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے،مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا،جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے،واقعات پی ای سی ایچ ایس ، عیدگاہ،لیاقت آباد،نیو کراچی اور فردوس کالونی میں پیش آئے ،جبکہ گزشتہ روز لانڈھی کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 20 سالہ ذیشان دوران علاج جناح اسپتال میں چل بسا۔آج صبح شرافی گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا،پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.