29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان: فوکوشیما ری ایکٹر پلانٹ میں بجلی مکمل طور پر بحال
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں فوکوشیما کے ری ایکٹر پلانٹ نمبر 1 کے کنٹرول روم میں بجلی مکمل طور پربحال کردی گئی ہے۔دوسری جانب امریکا،آسٹریلیا اور سنگاپور نے جاپان سے غذائی اجناس کی درآمد روک دی۔ آسٹریلیا کی حکومت نے جاپانی ایٹمی پلانٹ سے تابکاری کی اخراج کے بعد جاپان سے غذائی اجناس کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج صبح ری ایکٹر 4 اور 6 سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ری ایکٹر کوٹھنڈا کرنے کے لیے کوشش جاری ہے۔ادھرویانا میں اقوام متحدہ کے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سینئر عہدیدارجیمز لیونJames Lyon کا کہنا تھا کہ جاپان میں زلزلہ اور سونامی سے متاثرہ فوکوشیمااٹیمی پلانٹ کے متعلق جاپانی حکام کے فراہم کردہ مواد کے مطابق تابکاری کے اخراج میں کمی ہوئی ہے اورتابکاری مواد کے اخراج سے انسانی صحت کو خطرہ نہیں ہے۔