تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت کیخلاف کوارٹر فائنل:آسٹریلیا کا تاج رہے گایا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

جنگ نیوز -
احمد آباد…ورلڈ کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو مقابلہ کس ٹیم سے ہوگا، فیصلہ کچھ ہی گھنٹوں میں ہونیوالا ہے۔ کرکٹ کی عالمی جنگ کے دوسرے کوارٹر فائنل آج دفاعی چمپئن آسٹریلیا اوربھارتی کرکٹ ٹیم کا احمد آباد میں ٹکراؤ ہو گا۔میچ جیو سوپر براہ راست نشر کریگا،دونوں ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے کے اس میچ کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں،احمد آباد کے سردار پٹیل کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے سخت پریکٹس سیشن میں حصہ لیا،کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کی اور کھلے میدان میں فیلڈنگ بہتر بنانے کی کوشش میں بھی شریک ہوئے۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کی،بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی آسٹریلیا کو کوارٹر فائنل میں شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں ،جیت کی صورت میں ان کا مقابلہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہو گا۔کوارٹر فائنل میں بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کی شمولیت مشکوک ہے جو کندھے کی انجری کا شکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.