29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چین،تمباکونوشی پر عائد پابندی پر یکم مئی سے سختی سے عمل ہوگا
جنگ نیوز -
بیجنگ …فارن ڈیسک…چین یکم مئی سے تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرنے پر سختی سے عمل شروع کرے گا۔تمباکو نوشی سے چین میں سالانہ کم از کم دس لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔تمباکو نوشی چین میں صحت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔حکومت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ چین کی 30 فیصد بالغ آبادی سگریٹ نوش ہے ۔ چین میں تقریبا 30 کروڑ لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں جو امریکا کی کل آبادی کے مساوی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صحت کے حکام ملک میں عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرنے کے لیے پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یکم مئی سے پہلے سے عائد پابندی کے مقامات میں مزید اضافہ کردیا جائے گا اور ہوٹل اور ریستوران میں بھی سگریٹ نوشی پر پابندی ہوگی۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ پر اس سلسلے میں ہدایات دی گئی ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ تمباکو نوشی کرنے والے ملک چین میں انسداد تمباکو نوشی کی مہم چلائی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق تمباکو کی صنعت پر سرکاری اجارہ داری سے بھاری آمدنی حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسداد تمباکو نوشی کے اقدامات پر عمل نہیں کیا جاتا۔