تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد:سیلز ٹیکس کیخلاف ٹیکسٹایل سائزنگ انڈسٹری کی ہڑتال جاری

جنگ نیوز -
فیصل آباد…سیلز ٹیکس کیخلاف فیصل آباد میں ٹیکسٹایل سائزنگ انڈسٹری کی ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری ہے ۔ ہڑتال کے باعث خام مال نہ ملنے سے پاور لومز سیکٹر کو بھی شدید بحران کا سامنا ہے۔سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف ٹیکسٹایل سائزنگ انڈسڑی نے آج پانچویں روز بھی مکمل ہڑتال کرتے ہوئے کارخانے بند کر رکھے ہیں جس کے باعث پیداوری عمل رکنے سے مزدور بیروزگار ہیں۔ دوسری جانب خام مال نہ ملنے سے پاور لومز کو بھی شدید بحران کا سامنا ہے۔ پاور لومز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید خالق رامے کے مطابق اگر سیلز ٹیکس نفاذ کا فیصلہ واپس نہیں کیا گیا تو پاور لومز فیکٹریوں کو بھی25 مارچ سے بند کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.