29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دوآبہ تھانے پر خودکش حملہ، 5افراد شہید، 200کلو بارود استعمال کیا گیا
جنگ نیوز -
ہنگو…ضلع ہنگو کے دوآبہ پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت5افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں200کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ڈی ایس پی ٹل میرچمن خان نے بتایا کہ حملہ آور نے بارود سے بھری ایمبولینس کو تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرادیا۔ حملے کے نتیجے میں تھانے میں موجود ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگیا۔ دھماکے کی زد میں آکر تھانے کے قریب سے گزرنے والے4 شہری بھی شہید جبکہ25 سے زائد زخمی ہوگئے ہوئے۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اور عبدالرؤف اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے سے18 دکانیں ایک گھر اور کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں2سوکلو گرام بارودی مواد استعمال کیاگیا تھا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے۔