29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
افغان جنگ پر کمزور گرفت: امریکی قیادت کو طالبان سے مذاکرات کا مشورہ
جنگ نیوز -
کابل…فارن ڈیسک… افغانستان میں جنگ ایک تعطل کی صورت اختیار چکی ہے۔افغانستان کی صورت حال کا سیاسی حل نکالنے کے لیے طالبان کے ساتھ بات شروع کرنے کا بہترین وقت ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کی طرف سے جاری رپورٹ میں مشورہ دیا گیا ہے کہ امریکا اور افغانستان کے پڑوسی ممالک ، خاص طور پر پاکستان کسی بھی طرح افغان جنگ کا سیاسی حل نکالنے کے لیے طالبان سے مذاکرات میں اہم کردار ادا کریں۔ طالبان کے ساتھ القاعدہ کے روابط اور غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلاء جیسے مطالبات پر غور کیا جائے مذاکرات سے قبل کوئی شرط نہ لگائی جائے۔126صفحات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے مطالبات کو سمجھا جائے۔ رپورٹ میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات میں ایک غیر جانبدار پارٹی ، شاید اقوام متحدہ کو شامل کرکے ، اس عمل کو آسان بنایا جائے۔ افغان صدر حامد کرزئی طالبان سے ہتھیار ڈالنے کا کہا ہے۔یہ رپورٹ امریکی تھنک ٹینک سینچری فاوٴنڈیشن نے جاری کی ہے۔