تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور ہائیکورٹ:پولیس آرڈر2002 غیرآئینی قرار دینے کی استدعا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے پولیس آرڈر2002کو غیر آئینی قرار دینے سے متعلق درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو28مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔ پنجاب پولیس کے انسپکٹر نذر محمد کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں پولیس آرڈر2002 جاری کیا گیا لیکن اسے پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش نہیں کیا گیا اور اس طرح یہ غیرموثر ہوچکا ہے لہذا عدالت پولیس آرڈر2002کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.