29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد30ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک… جاپان کے زلزلے اور سونامی سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 30ہزار سے تجاوز ہونے کا امکان ہے ،تاہم25ہزار ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ فوکو شیما کے6ایٹمی ری ایکٹرز کو اپنی لپیٹ میں لینے والی لہریں42فٹ(14میٹر) بلند تھیں۔امریکی جریدے’فوربز‘ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی یہ حالیہ ہلاکتیں 2008 میں چین کے سیچوآن صوبے میں ہونے والی ہلاکتوں سے نصف ہیں لیکن چین کی کل آبادی جاپان سے دس گنا زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی ہیٹی میں تباہی کی نسبت جاپان کا جانی نقصان بہت معمولی ہے۔ موت اور تباہی زیادہ تر سونامی کی وجہ سے آئی۔اب یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ فوکو شیما کے6ایٹمی ری ایکٹرز کو اپنی لپیٹ میں لینے والی لہروں42فٹ(14میٹر) بلند تھیں۔ لہروں کی اس طاقت نے بیک اپ ڈیزل جنریٹر کو تباہ کر دیا ہے جو نظام کوٹھنڈک پہنچاتا تھا۔ ڈیزل جنریٹر کی عمارات زمین بوس ہو گئیں تھیں۔ اگر جنریٹرز کو بلندی پر تعمیر کیا جاتا توری ایکٹرز کے گرم اور پگھلنے سے بچایا جا سکتا تھا۔ سب سے زیادہ جوہری توانائی کی صنعت کو نقصان ہوا ہے۔اب دودھ اور سبزیوں میں تابکاری اثرات کی وجہ سے چیخ و پکار میں اضافہ ہوگیا ہے اور ان ری ایکٹر کے اطراف کے چاروں صوبوں سے ان اشیاء میں تابکاری اثرات کی وارننگ دی گئی ہے۔زیادہ گھبراہٹ اس وقت سامنے آئی جب ٹوکیو میں پینے کے پانی سے تابکاری آئیوڈین کی موجودگی سامنے آئی۔