29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
روس سربیا کو مغرب سے علیحدہ رکھنا چاہتا ہے، امریکی مراسلہ
جنگ نیوز -
کراچی… وکی لیکس سے خفیہ امریکی مراسلوں میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکی سفارتکاروں نے واشنگٹن کو آگاہ کیا تھا کہ روس سربیا کو مغرب سے علیحدہ رکھنا چاہتا ہے۔ دو ہزار نو میں ماسکو سے بھیجے گئے مراسلوں میں امریکی سفارت کاروں نے بارہا اس تشویش کا اظہار کیا کہ روس کی خطے میں سفارت کاری درست نہیں۔ ویلادیمیئر پیوٹن سربیا کو یورپی یونین یا نیٹو میں شمولیت اختیار کرنے سے روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک اور مراسلے کے مطابق سربیا کو بھی اس بات کا یقین تھا کہ وہ روس اور یورپی یونین کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے۔ کوسوو میں نیٹو فورسز کی مداخلت کی دس ویں سالگرہ پر بھی ویلادیمیر پیوٹن نے سربیا کے دورے میں یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ سربیا کے ماضی میں مغرب کیساتھ اختلافات رہے ہیں۔