29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
جنگ نیوز -
سنگاپور…امریکی خام تیل ذخائر میں اضافے اور طلب میں متوقع کمی کے باعث ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔امریکا نے لیبیا اور مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے باعث تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر خام تیل کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے۔امریکا کے انرجی ڈپارٹمنٹ کے مطابق خام تیل ذخائر21 لاکھ30 ہزار بیرل اضافے سے35کروڑ28 لاکھ بیرل کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ایشیائی منڈیوں میں نیو یارک خام تیل میں کے سودے28 سینٹس کمی کے بعد105 ڈالر11سینٹس فی بیرل پر ٹرید ہوئے جبکہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ مئی کے سودے15 سینٹس کمی کے بعد115 ڈالر40 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے ۔