تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

طالبان نے بھارت میں داخل ہونے کی کوششیں شروع کردیں، رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…انٹرپول کے سیکرٹری جنرل رونالڈنے انکشاف کیاہے کہ ورلڈ کپ کے دوران دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔رحمن ملک کاکہناہے کہ کچھ افرادکوگرفتارکیاگیاہے تاہم ان میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ، ان کاکہناہے کہ طالبان بھارت میں داخل ہونے کی کوشش شروع کرچکے ہیں۔اسلام آباد میں انٹر پول کے سیکرٹری جنرل رونالڈ نوبیل نے وزیرداخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی۔ بعدمیں مشترکہ نیوزکانفرنس میں وزیرداخلہ نے امریکامیں قرآن پاک جلانے والے انتہاپسند دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے انٹرپول کے چیف کوکردار ادا کرنے کی درخواست کی۔رونالڈ نوبیل کاکہناتھاکہ اس واقعہ سے دہشت گردوں کے ایجنڈے کو تقویت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ورلڈکپ کے دوران ایک شخص کوگرفتارکیاگیاہے جوکراچی سے مالدیپ کاسفرکرکے سری لنکامیں دہشت گردی کرناچاہتاتھا۔رحمن ملک کاکہناتھاکہ یہ منصوبہ ناکام بنانے میں پاکستان نے انٹیلی جنس معلومات کاتبادلہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.