تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کار ریس کیس کا اصل ملزم عاطف دبئی میں گرفتارکر لیا گیا،ایڈووکٹ جنرل پنجاب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کار ٹریگ کیس کے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، اب تو یہاں وزرا اور ارکان اسمبلی میں بھی گرفتار ہورہے ہیں ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو کار ریس کے اصل ملزم عاطف شیخ کو دبئی میں گرفتارکر لیا گیا ہے اور اس کو پاکستان واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کار ریس میں5 افراد لقمہ اجل بن گئے، کسی کو کوئی پروا نہیں۔کیس کے تفتیشی افسر میجر ریٹائرڈ مبشر نے عدالت کو بتایا کہ کار ریس کا اصل ملزم عاطف شیخ ہے، اس نے دبئی میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دی ہوئی ہے،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا جو بھی جرم کرکے پاکستان سے بھاگتا ہے، وہ کہتا ہے اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔کیس کی سماعت اب چارہفتوں کے بعدکی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.