تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ میں مردم شماری کا آغاز اپریل میں خانہ شماری سے ہوگا

جنگ نیوز -
کراچی...سندھ میں مردم شماری کے پہلے مرحلے میں پانچ اپریل سے خانہ شماری کا آغاز کیا جارہا ہے صوبے میں گھروں، عمارتوں اور غیررہائشی یونٹس کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔محکمہ شماریات کے حکام کے مطابق سندھ کے23انتظامی اضلاع کو129مردم شماری اضلاع میں تقسیم کیاگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں خانہ شماری میں تمام رہائشی اورغیر رہائشی عمارتوں کاڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں بیس ہزار اوردوسرے مرحلے میں چالیس ہزار سرکاری ملازمین مردم شماری میں حصہ لیں گے۔مردم شماری شعبے کے حکام نے بتایا کہ سندھ میں مردم شماری کا دوسرا مرحلہ ستمبر تک شروع ہونے کا امکان ہے جس میں آبادی کا شمار کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.