تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں فائرنگ کے واقعات،ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں رات سے فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد6 ہوگئی ہے،جبکہ9افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق لی مارکیٹ کے قریب واقع کھجور بازار سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے،مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا،جبکہ پی ای سی ایچ ایس ، عیدگاہ،لیاقت آباد،نیو کراچی اور فردوس کالونی میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں9افراد زخمی بھی ہوگئے۔گزشتہ روز لانڈھی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 20 سالہ ذیشان دوران علاج آج جناح اسپتال میں چل بسا۔آج صبح شرافی گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ایس ایس پی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن چوہدری اسد علی کے مطابق شاہراہ نورجہاں تھانے کے حدودمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 35سالہ برکت نامی شخص کو ہلاک کردیا۔ نیو کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے گھر کے باہر کھڑے افرادپر فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجے میں عمران نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ کھڑاایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا ۔واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور دکانیں بند ہوگئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.