تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک کلو آٹاایک روپے، تیل اور گھی دوروپے سستا

جنگ نیوز -
کراچی...مہنگائی کے طوفان میں گھری عوام کے لیے خوشخبری،یوٹیلیٹی اسٹورز پر10کلو گرام کے آٹے کے تھیلے پر10 روپے کی کمی جبکہ جبکہ گھی اور تیل پر فی لیٹر2روپے کم کر دیے گئے۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کراچی کے زونل منیجر بشیر بابر نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسٹورز پر اسپیشل چکی کے آٹے کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے اورآج سے10کلو گرام کا تھیلا300 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ گھی اور تیل پربھی فی کلو دو روپے کی کمی کی گئی ہے اور یہ160 روپے کے حساب سے شہر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہورہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.