تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مالاکنڈ: انٹرویو میں پہلی پوزیشن لینے والا نوجوان نوکری سے محروم

جنگ نیوز -
مالاکنڈ....انٹرویو میں پہلی پوزیشن لینے کے باوجود نوکری سے محروم رہنے والے اپر دیر کے رہائشی امیر حسن نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔ امیر حسن نے جیو نیوز کو بتایا کہ1996 میں ایس ای ٹی کے انٹرویوز میں مالاکنڈ ڈویژن میں انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، تاہم پندرہ سال گزرجانے کے باوجود اسے ملازمت نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ عدالت کا دروازہ چھ بار کھٹکھٹایا۔عدالت نے کئی بار محکمہ تعلیم کو ہدایات دیں کہ انہیں ملازمت فراہم کی جائے ،لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہواجبکہ سیاسی بنیادوں پرسیکڑوں افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.