29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
میچ ریفری نے بارش کے پانی میں ڈوبی فیلڈ پر میچ شروع کروادیا
جنگ نیوز -
ریوڈی جینرو...عام طور پر بارش سے متاثر ہوجانے والی فیلڈ پر میچز منسوخ کردیے جاتے ہیں تاہم اس کا اختیار ریفریز کے پاس ہوتا ہے،اپنے اسی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے برازیل میں میچ ریفری نے بارش کے پانی میں ڈوبی فیلڈ پر میچ شروع کروادیا۔برازیل میں ہونے والے فٹ بال لیگ میچز میں دو ٹیموں کو اس وقت حیرت کا شدید جھٹکا لگا جب میچ ریفری نے بارش کے پانی میں ڈوبی فیلڈ پر میچ شروع کروادیا۔سیلاب زدہ فیلڈ کی طرح نظر آتے اس گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں ایک دوسرے کے مدِ مقابل کیا ہوئیں ایسا لگا کہ بارش کے پانی میں چھوٹے بچے چھپ چھپ کرنے اُتر گئے ہوں۔مقررہ90منٹ تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ ایک صفر کے نتیجے پر ختم ہوا تاہم ہارنے والی ٹیم کے ڈائریکٹر نے میچ کے نتیجے کے خلاف اپیل بھی دائر کردی ہے۔