29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ازبکستان کے سرکاری دورہ پر تاشقندپہنچ گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ازبکستان کے سرکاری دورہ پر تاشقندپہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ازبک قیادت سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت کریں گے۔ وفاقی وزرا نوید قمر ،اسرار اللہ زہری اور وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران ازبکستان کے صدر ،وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے ،ان کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اورریلوے سمیت مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت کی جائے گی اورمعاہدوں پردستخط کئے جانے کابھی امکان ہے۔