29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حج قرعہ اندازی اسکیم ختم کر دی گئی ہے،خورشید شاہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حج قرعہ اندازی اسکیم ختم کر دی گئی ہے،دس سے تیس اپریل تک درخواستیں جمع کرانے والے حج کیلئے جا سکیں گے۔لاہور میں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ حج پر دو لاکھ یا دولاکھ پانچ ہزار روپے اخراجات آئیں گے جبکہ دو سو حاجیوں پر ایک خادم اورایک ہزار حاجیوں کے لیے ایک ڈاکٹرمقرر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ نوے ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے جبکہ ان کی رہائش کا مکہ مکرمہ کے نزدیک انتظام کیا جا رہا ہے۔