تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہڑتالی ڈاکٹرز اور پی سی ایس افسران کی گورنر پنجاب سے ملاقات

جنگ نیوز -
لاہور...لاہورمیں ہڑتالی ڈاکٹروں اور پی سی ایس افسران کے نمائندہ وفود نے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں،گورنر نے ینگ ڈاکٹرز کے مسائل سننے کے بعد ان کی تنخواہیں بڑھانے کی تحریری سفارش وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔گورنرہاؤس سے جاری پریس ریلیزکے مطابق گورنرلطیف کھوسہ نے ڈاکٹروں کی طویل ہڑتال کے بعدوفاقی اور صوبائی حکومتوں کوان کی تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی،گورنرکا کہنا ہے کہ سب سے ہونہار اور قابل طالب علم ڈاکٹری کے شعبے سے وابستہ ہوتے ہیں جو سخت محنت اور کٹھن مراحل طے کرکے ڈگری حاصل کرتے ہیں،جبکہ کم تنخواہوں کے باعث ان میں بیرون ملک جانے کا رجحان فروغ پا رہا ہے،پی سی ایس افسروں کے وفد نے بھی گورنرلطیف کھوسہ سے ملاقات کی انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.