29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قرآن پاک کی بیحرمتی پر اوآئی سی احتجاج کرے،منور حسن
جنگ نیوز -
سیالکوٹ....امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ اوآئی سی امریکی پادری کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر امریکا اوراقوام متحدہ سے احتجاج کرے۔ وہ سیالکوٹ میں پروفیسرامین جاوید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے بعد میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔ سید منورحسن نے کہا ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں سب برابر کے شریک ہیں، فیصلہ سنانے کے بعد جج چھٹی پر اورشریف برادران لندن چلے گئے، سی آئی اے نے بازی جیت لی۔ سید منورحسن نے کہا کراچی میں بے گناہ شہری مر رہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔